اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی 39 ملکی اتحاد کی سربراہی کے حوالے سے اجازت مانگ رہا ہے، سعودی عرب اجازت مانگ رہا ہے تو مل جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی خواہش ہے راحیل شریف39ملکی اتحاد کو لیڈ کریں ،39ملکی اتحاد کو ریٹائرڈ آرمی چیف لیڈ کر سکتے ہیں ۔
وزیراعظم نوازشریف راحیل شریف سے متعلق جلد فیصلہ کریں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں راحیل شریف کو اجازت مل جائے گی۔
یاد رہے کہ سابق آرمی چیف کی جانب سے سعودی اتحاد کی سربراہی قبول کرنے کی خبروں پر ملک بھر میں ماضی میں سخت ردعمل دیکھا گیا، جس کے بعد راحیل شریف کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ وہ سعودی اتحاد کی سربراہی اس شرط پر قبول کریں گے کہ اگر ایران، عراق، شام اور لبنان کو اس اتحاد میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے۔
یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ سعودی اتحاد مسلمانوں کے درمیان تفریق ڈالنے اور انہی کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لئے تشکیل دیا جارہا ہے۔
یمن میں نہتے مسلمانوں کے خون کی داستانیں بھری پڑی ہیں، جو سعودی جارحانہ عزائم کی عکاس ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲